حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب «کافی» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلى اللّه عليه و آله و سلم:
نِيَّةُ اَلْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ وَ نِيَّةُ اَلْكَافِرِ شَرٌّ مِنْ عَمَلِهِ وَ كُلُّ عَامِلٍ يَعْمَلُ عَلَى نِيَّتِهِ
رسول خدا صلى اللّہ عليہ و آلہ و سلم نے فرمایا:
مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے اور کافر کی نیت اس کے عمل سے بدتر ہے اور ہر شخص اپنی نیت کے مطابق کام کرتا ہے۔
الکافي، ج ۲، ص ۸۴